Kurulus Osman Season 4 Urdu & English Subtitles
کارا عثمان؛ 1258ِء ارطغرل غازی کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ والدین نے اس کا نام عثمان رکھا۔ وہی عثمان جس نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی۔ یہ وہی سال ہے جس میں ہلاکو خان کی قیادت میں منگولوں نے عباسی خلافت کے دارالکومت بغداد کو تباہ کیا۔ بڑے بڑے واقعات پیش آئے۔ مسلمانوں نے بڑی بڑی مصیبتیں دیکھیں۔ امت مسلمہ جب ضعف کی انتہاء کو پہنچ چکی تھی وہاں سے اسے دوبار عروج حاصل ہوا اور وہ عزت و کامیابی کی انتہائی بلندیوں کی طرف پرکشا ہونے کے لئے تیار ہوگئی۔ بحکمت خداوندی ہے وہ جیسے چاہتا ہے ویسے ہوتا ہے اس کا علم نافذ ہوکر رہتا ہے۔
دولت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی جہاد اور دعوت دین سے عبارت تھی ۔ علماء اسلام امیر گھیرے رہتے تھے۔ ان کی اپنے بیٹے کے نام وصیت آج بھی تاریخ میں موجود ہے۔ عثمان جب بستر مرگ پر تھا تو اس نے اپنے بیٹے کو وصیت کرتے ہوئے کہا تھا۔ اے بیٹے کسی ایسے کام میں مصروف نہ ہوتا جس کے کرنے کا پروردگار عالم نے حکم نہ دیا ہو۔ علمائے دین سے مشورہ لینا۔ اپنے فرمانبردار لوگوں کو اعزاز سے نوازنا، فوجوں پرانعام و اکرام کرنا۔ دولت کی وجہ سے شیطان تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے۔ بیٹا! آپ جانتے ہیں کہ ہمارا مقصود رب العالمین کی رضا جوئی ہے اور یہ کہ ہم جہاد کے ذریعے تمام آفاق میں اپنے دین کے نور کو عام کردیں۔ لہذاوہی بات کرنا جس میں الله کریم کی خوشنودی ہو۔ ہم نے زندہ رہنا ہے تو اسلام کی خاطر اور مرنا ہے تو بھی اسلام کی خاطر ۔